حج آرگنائزر کو سعودی عرب میں اکاونٹ کھولنے کے لیے سخت مشکلات کا سامنا
لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)حج2014ء پرائیویٹ حج سکیم کے حج آرگنائزر کو سعودیہ میں اکاونٹ کھولنے کے لیے سخت مشکلات کا سامنا، الراجی بنک سعودیہ کی تعلیمات روزانہ تبدیل ہونے لگیں حبیب بنک میں اکاو نٹ کھولنے کے بعددو دنوں میں دو لیٹر تبدیل کرنے پڑ گئے حبیب بنک میں اکاونٹ کھولنے کی صورت میں رقم پاکستان میں نہیں نکال سکیں گے ،سعودیہ میں ساری ادائیگی چیک کے ذریعے ہو گی، یکم محرم کو اکاونٹ بند ہو جائیں گے حبیب بنک نے اکاونٹ کا نام فریڈم اکاونٹ رکھا ہے ڈائریکٹر حج سے تصدیق کے ساتھ فارن آفس سے تصدیق لازمی قرار دی گئی ہے۔