تما م حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود لاکھوں کارکن اسلام آباد پہنچیں گے، محمودالرشید

تما م حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود لاکھوں کارکن اسلام آباد پہنچیں گے، ...

لاہور(جنرل رپورٹر ،نمائندہ خصوصی) اپوزیشن لیڈر پنجاب میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی مذاکرات کی پیشکش کے بعد ہمارے خلاف انتقامی کارروائیوں میں اضافہ ہو گیااور پنجاب میں عملاً کرفیو لگادیا گیا ،تمام تر حکومتی ہتھکنڈوں کے باوجود آج لاکھوں کارکن عمران خان کی قیادت میں اسلام آباد پہنچیں گے اور راستے میں آنی والی ہر رکاوٹ کو تہس نہس کر دینگے، دوسروں کو آئین، قانون اور عدلیہ کے احترام کا درس دینے والے لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنوں کی اندھا دھند گرفتاریاں کر رہے ہیں اور راستوں کو صاف کرنے کی بجائے مزید کنٹینر کھڑے کر کے شہریوں کو ان کے گھروں میں محصورکر رہے ہیں، تمام تر حکومتی مظالم کے باوجود تحریک انصاف کے کارکنوں کا مورال بلند ہے اور وہ حقیقی جمہوریت کے قیام کیلئے خون کے آخری قطرے اور سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے،انہوں نے صوبائی وزیر قانون رانا مشہود کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں کہا کہ ن لیگ کے صوبائی و مرکزی وزراءاقتدار ہاتھ سے نکلتا دیکھ کر حواس کھو بیٹھے ہیں اب انکی الزام تراشی، پیشکشوں کی کوئی وقعت نہیں، اپوزیشن لیڈر پنجاب نے پنجاب اسمبلی میں صدر گوگیرہ میں فاقوں سے مجبور باپ کی پانچ بچوں سمیت خودکشی کے افسوسناک واقعہ پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار بھی جمع کروائی اور کہا کہ معاشی کارکردگی کے وائٹ پیپر جاری کرنے والے حکمران خودکشیوں کے اعداد و شمار جاری کریں، انہوں نے کہا کہ حکمران جو مرضی کر لیں اب وہ اقتدار کے کوچہ کے چند دنوں کے مہمان ہیں ،کوئی ہتھکنڈا انہیں ان کے انجام سے نہیں بچا سکے گا۔

محمودالرشید

سس

مزید : صفحہ آخر