پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آج جشن آزادی کے روز لانگ مارچ ہوگا

پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آج جشن آزادی کے روز لانگ مارچ ہوگا

لاہور( نمائندہ خصوصی/سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کے اہتما م آج پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جشن آزادی کے روز لانگ مارچ ہوگا پاکستان تحریک انصاف آزادی مارچ اور پاکستان عوامی تحریک انقلاب مارچ کرے گی دونوں کی منزل اسلام آباد میں دھرنا ہوگی لیکن اس با ت کا امکان ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب مارچ کو روک لیا جائے اور اسے نکلنے نہ دیا جائے ۔تفصیلات کے مطابق آج پاکستان کا68واںیومِ آزادی منایا جائے گا اور آج اس جشن آزادی کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی کال پر ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے ان کی قیادت میں اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہو گا جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ علامہ ڈاکٹر طاہر القادری کی کال پر انقلاب مارچ ان کی رہائش گاہ ماڈل ٹاﺅن سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگا۔ دونوں جماعتوںکی جانب سے اپنے اپنے مارچوں کو کامیاب بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی رہائش گاہ زمان پارک سے مرکزی راہنماﺅں اور کارکنوںکے ہمراہ نکلیں گے اور فیصل چوک مال روڈ پر پہنچیں گے جہاں سے وہ آزادی مارچ کی قیادت کرتے ہوئے اسلام آباد کےلئے روانہ ہوں گے اسمبلی ہال چوک میں تحریک انصاف کے 22اضلاع سے کارکنوں کو فیصل چوک مال روڈپر پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں اور راستے میں قافلے آزادی مارچ میں شریک ہوتے جائیں گے۔ دوسری طرف عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری انقلاب مارچ کا آغاز ماڈل ٹاﺅن سے کریں گے ۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) ‘ سنی اتحاد کونسل‘ مجلس وحدت المسلمین کے رہنما اپنے کارکنوں کے ہمراہ ڈاکٹر طاہر القادری کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گے ۔

مزید : صفحہ اول