210ویٹرنری ڈاکٹروںنے سیکرٹری لائیوسٹاک کے دفترمیں جوائننگ رپورٹ دے دی

210ویٹرنری ڈاکٹروںنے سیکرٹری لائیوسٹاک کے دفترمیں جوائننگ رپورٹ دے دی

لاہور(کامرس رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ میں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سفارش پر سلکٹ ہونے والے 210 ویٹرنری ڈاکٹرزمیں سے بہت سے ویٹرنری ڈاکٹرزنے نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک کے دفترمیں جوائننگ رپورٹ دے دی۔ ان کی رہنمائی کے لیے سیکرٹری آفس میں خصوصی کاﺅنٹربرائے خدمت قائم کیاگیاہے جہاں نئے ویٹرنری ڈاکٹرزکو جوائننگ رپورٹ، آرڈرز کی کاپی،آفرلیٹراورجوائننگ کے طریقہ کاربارے رہنمائی اسی کاﺅنٹرسے فراہم کی جارہی ہیں۔ نئے ڈیوٹی جوائن کرنے والے ویٹرنری ڈاکٹرزکو محکمہ کی طرف سے دوسینئرویٹرنری آفیسرزخوش آمدیدکہتے ہیں اورانہیں تمام معلومات اسی ڈیسک سے فراہم کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ ویٹرنری ڈاکٹرزکے میڈیکل فٹنس سرٹیفکیٹ اورپولیس ویری فکیشن رپورٹ کے لیے بھی خصوصی کاﺅنٹرقائم کئے جائیں گے۔ نسیم صادق سیکرٹری لائیوسٹاک نے کہاکہ باقی سلکٹ ہونے والے ویٹرنری ڈاکٹرز بھی جلدازجلد ڈیوٹی جوائن کریں اس کے بعد تمام ویٹرنری ڈاکٹرزکو محکمہ کی طرف سے اورئینٹیشن ٹریننگ دی جائے گی تاکہ وہ اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دے سکیں۔

رپورٹ

مزید : صفحہ آخر