گورنر پنجاب سے پاک سویڈن فرینڈ شپ ایسو سی ایشن کے وفد کی ملاقات

گورنر پنجاب سے پاک سویڈن فرینڈ شپ ایسو سی ایشن کے وفد کی ملاقات

لاہور(نمائندہ خصوصی)گورنر پنجاب چو دھر ی محمد سرور سے گورنر ہاﺅس لاہور میں پاک سویڈن فرینڈ شپ ایسو سی ایشن کے5رُکنی وفد نے صدر، محمد شفیق مارلو کی قیادت میں ملاقات کی۔وفد میں سینئر نائب صدر ملک علی احسن،جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی،جوائنٹ سیکرٹری دلاور حسین اور فنانس سیکرٹری بلال احمد رحمانی شامل تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان دُنیا کے ان چند ممالک میں ایک ہے جو قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ انہوں نے کہا کہ تجارتی سرگرمیوں کا فروغ مختلف ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کا بہترین طریقہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سویڈش تاجر پاکستان میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ حکومت انہیں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ اس موقع پر وفد کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ جمہوری قیادت عالمی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے عملی طور پر کوشاں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میںپُر امید ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ملکوں کے تجارتی وفود تجارتی شعبے کو فروغ دینے میں اہم کردا ادا کر سکتے ہیں۔

 ملاقات

مزید : صفحہ آخر