ٹریفک حادثات اور نوسر بازوں کے شکار 6افراد ہسپتال پہنچ گئے

ٹریفک حادثات اور نوسر بازوں کے شکار 6افراد ہسپتال پہنچ گئے


لاہور(کرائم سیل )ٹریفک حادثات اور نوسر بازوں کے ہاتھوں بے ہوش ہوکر خاتون سمیت 6افراد ہسپتال پہنچ گئے ۔بتایا گیا ہے کہ داتا دربار اور لاری اڈا کے علاقوں میں نوسر بازوں نے نشہ آور چیزیں کھلا کر 45سالہ عذرا بی بی،30سالہ عبدالرشید ،40سالہ لیاقت بے ہوش کرکے نقدی موبائل فونز سمیت ددیگر سامان لوٹ لیا بے ہوش ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچادیا جبکہ ٹریفک حادثات میں راوی روڈ کے علاقہ قصور پورہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار نے ٹکر مار کے 25سالہ خالد اور 20سالہ حامد کو زخمی کردیا ،باغبانپورہ کے علاقہ میں موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری کے باعث فٹ پاتھ سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا زخمیوں کو الگ الگ ہسپتالوں میں پہنچادیا گیا ۔

مزید : علاقائی