دوگروپوں میں معمولی تنازع پر ڈنڈے سوٹے چل گئے،تین افراد زخمی

دوگروپوں میں معمولی تنازع پر ڈنڈے سوٹے چل گئے،تین افراد زخمی


لاہور(کرائم سیل ) مغلپورہ کے علاقہ میں دوگرپوں کے درمیان معمولی تنازع پر ڈنڈے سوٹے چل گئے جس کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے ،محلہ داروں نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جبکہ پولیس نے واقعہ لاعلمی کا اظہار کیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ساہواڑی کے رہائشی جاوید وغیرہ کا اپنے محلے دار عمر فارو ق نامی سے رقم کے لین دین کا تنازع چل رہاتھا رقم کے مطالبہ پر ان میں تلخ کلامی ہوگئی اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اس دوران دیگر فریقین بھی ڈنڈے سوٹے لیکر پہنچ گئے دونوں جانب سے ایک دوسرے پر حملے شروع جس کے نتیجہ میں جاوید ،عمر فاروق اور اس کا بیٹا شاہد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچادیا ۔جبکہ پولیس نے واقعہ سے لاعلمی کا اطہار کرتے ہوئے کہاکہ درخواست آنے کے بعد کارروائی کی جائے گی۔

مزید : علاقائی