ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا
لاہور(کرائم سیل )گلبرگ کے علاقہ میں موٹرسائیکل چھیننے پر مزاحمت کرنے کے نتیجہ میں 25سالہ نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا جس کی حالت ہسپتال میں تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔بتایا گیا ہے کہ فردوس مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی مزاحمت پر ملزمان فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ،زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچادیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔