ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور اور 2 گھروں میں آتشزگی کے واقعات لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر

ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور اور 2 گھروں میں آتشزگی کے واقعات لاکھوں کا سامان جل کر ...

لا ہور (کرا ئم سیل ) شہر میں تین مقامات پرآ تشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا ،ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا ،قلعہ گجر سنگھ کے علاقہ ایبٹ روڈپر ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور میں آگ لگی جبکہ شالیمار اور نواب ٹاؤن کے علاقوں میں دوگھروں میں آگ لگنے کے واقعات پیش آئے ۔تفصیلا ت کے مطا بق قلعہ گجر سنگھ کے علا قہ ایبٹ روڈ پر ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور میں گز شتہ روز 2بجے دوپہر آگ بھڑک اٹھی جس سے دھوئیں کے بادل دور دور تک پھیل گئے۔آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کاسامان جل کر خاکستر ہوگیاجبکہ امدادی کاموں میں ایک ریسکیو اہلکار زخمی ہوگیا،پو لیس نے موقع پر پہنچ کر کا رروا ئی کا آ غا زکردیا ہے ۔فائر فائٹرز کی3 گاڑیوں نے آگ بجھانے کی کارروائی میں حصہ لیا۔ آدھ گھنٹے کی تگ و دو کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل دیر تک جاری رہا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے۔دریں اثناشالیمار کے علاقہ شیلر چوک کے قریب نذیر کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر میں موجود سامان جل کر خاکستر ہوگیا جبکہ نواب ٹاؤن کے علاقہ میں رشید خان کے گھر رات گئے یو پی ایس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی جس کی لپیٹ میں آکر 10سالہ خرم جھلس کر زخمی ہوگیا ۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے آگ پر قابو پالیا ۔ 

مزید : علاقائی