چور ڈاکو دندناتے رہے شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

چور ڈاکو دندناتے رہے شہری لاکھوں کی نقدی زیورات اور گاڑیوں سے محروم

لاہور(کرائم سیل) شہر میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں کے دوران ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ،زیورات،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹاؤن شپ میں ڈاکوؤں نے عمر جاوید کی فارمیسی میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 5لاکھ 25ہزار روپے مالیت کی نقدی لوٹ لی۔ نواب ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے ماجد سے 8لاکھ روپے مالیت کی کار ،وحدت کالونی میں ڈاکوؤں نے شہناز سے اسلحہ کے زور پر 2لاکھ روپے مالیت کی نقدی و زیورات چھین لیے ۔سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے ارشد کی بیو ی سے گن پوائنٹ پر 2لاکھ روپے مالیت کے زیورات چھین لیے۔ غالب مارکیٹ میں ڈاکوؤں نے حسن سے 1لاکھ 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و پرائز بانڈز ، ستو کتلہ میں ڈاکوؤں نے عرفان سے 50ہزار روپے مالیت کی نقدی و موبائل ،غازی آباد میں ڈاکوؤں نے ظہیر کی بیوی سے 80ہزار روپے مالیت کے زیورات ،سبزہ زار میں ڈاکوؤں نے ذیشان سے 30ہزار روپے مالیت کی موٹر سائیکل ،نشتر کالونی میں ڈاکوؤں نے جمشید سے 70ہزار روپے مالیت کی نقدی و موٹر سائیکل چھین لی ۔علاوہ ازیں مصری شاہ میں نثار، شاد مان میں عدنان ،گلبرگ میں عدنان ،اچھرہ میں وحید کی گاڑیاں جبکہ گلبرگ میں قاسم ،ستو کتلہ میں ناصر ،نشتر کالونی میں عمران ،ساندہ میں شوکت ،گلشن راوی میں احمد ،سبزہ زار میں جمشید ،جوہر ٹاؤن میں عدنان ،فیکٹری ایریا میں شاہد ،شالیمار میں عاقب ،شاہدرہ میں علی اور اعظم کی موٹر سائیکلیں کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔

مزید : علاقائی