پنجاب یونیورسٹی قائد اعظم (نیو) کیمپس میں پرچم کشائی کی تقریب آج ہوگی

پنجاب یونیورسٹی قائد اعظم (نیو) کیمپس میں پرچم کشائی کی تقریب آج ہوگی


لاہور ( خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی قائد اعظم (نیو) کیمپس میں یوم آزادی کے موقع پرپرچم کشائی کی تقریب آج صبح 8 بجے وائس چانسلر آفس کے سامنے منعقد ہو گی اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمجاہد کامران پرچم لہرائیں گے جبکہ فیکلٹیز ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان، سینئر اساتذہ اور ملازمین بھی تقریب میں شرکت کریں گے اس کے علاوہ سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام سیمینا ر میں معروف صحافی و دانشور مجیب الرحمان شامی مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں بھی یوم آزادی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1