یوم آزادی تقاضہ کرتا ہے کہ ہم آنےوالی نسلوں کو خوشحال پاکستان منتقل کریں ، ظفر اللہ جمالی

یوم آزادی تقاضہ کرتا ہے کہ ہم آنےوالی نسلوں کو خوشحال پاکستان منتقل کریں ، ...

لاہور(پ ر) سابق وزیراعظم میر ظفراللہ خان جمالی نے کہا ہے کہ یوم آزادی ہم سے تقاضہ کرتا ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کو ایک توانا اور خوشحال پاکستان منتقل کریں جس کے لئے پوری قوم میں یکجہتی اور یگانگت کی اشد ضرورت ہے انہوں نے ان خیالات کااظہار مون لائٹ سکول نسبت روڈ اور علامہ اقبال ٹاﺅن لاہور میں یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا مون لائٹ سکول سسٹم کے چیئرمین ادیب جاودانی نے کہا کہ ہمارے آباﺅ اجداد نے لاکھوں جانوں کا نذرانہ دے کر اور ہزاروں عصمتیں لٹا کر یہ وطن حاصل کیا تھا ہمیں ہر صورت اس انمول نعمت کی قدر اور حفاظت کرنی چاہیے۔ 14 اگست کے موقع پر جمہوریت کو خطے میں ڈالنے والی خبروں کا گردش کرنا کسی بھی طرح سے پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1