آزادی منی میراتھن ریس 14اگست کو ہو گی

آزادی منی میراتھن ریس 14اگست کو ہو گی

فیصل آباد (این این آئی)ضلعی اتھلیٹکس ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام آزادی منی میراتھن ریس 14اگست کو ہو گی ،محمد آصف حمید سیکرٹری تحصیل سٹی اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے مطابق ریس صبح 7بجے شروع ہو گی،10کلو میٹر طویل ریس میں ہر شہری شرکت کر سکتا ہے، ریس زرعی یونیورسٹی سے شروع ہو گی اور عبداللہ پل سے ہوتی ہوئی ٹھٹھ پل پر اختتام پذیر ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی