دوسرے ٹیسٹ میں پچ دیکھنے کے بعد ٹیم کا حتمی فیصلہ کرینگے :معین خان

دوسرے ٹیسٹ میں پچ دیکھنے کے بعد ٹیم کا حتمی فیصلہ کرینگے :معین خان

کولمبو(آن لائن) سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لیے قومی ٹیم نے آج بھرپور ان ڈور پریکٹس کی۔ قومی ٹیم کے منیجرمعین خان کا کہنا ہے کہ پچ دیکھنے کے بعد حتمی ٹیم کا فیصلہ کریں گے۔ قومی ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں شکست کوبھلادیا۔کولمبومیں دوسرے ٹیسٹ کیلیے بھرپور پریکٹس کی۔ہیڈ کوچ وقاریونس کے زیر نگرانی قومی کھلاڑیوں نے انڈور پریکٹس سینشن میں حصہ لیا اورپہلے ٹیسٹ میں سرذد ہونے والے غلطیوں پر ورک آﺅٹ کیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے مینیجر معین کا خان ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے۔ ٹیم کا مورال بلند ہے اور دوسرے ٹیسٹ میں آئی لینڈز سے مقابلے کے لیے تیارہے۔ ان کی مزید کہنا تھا کہ پچ دیکھنے کے بعد فائنل الیون کا انتخاب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق قومی ٹیم میں ایک تبدیلی متوقع ہے خرم منظور کی جگہ اوپنرشان مسعود کو ٹیم کا حصہ بنایا جا سکتا ہے ۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی