اسرائیل اور یوکرائن سے ڈیوس کپ کی میزبانی واپس
لندن (سپورٹس ڈیسک ) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے اسرائیل اور یوکرائن سے ڈیوس کپ کی میزبانی چھین لی۔ آئی ٹی ایف نےسیکورٹی خدشات کے باعث اسرائیل اور یوکرائن سے ڈیوس کپ کی میزبانی واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے مطابق اسرائیل میں سیکورٹی خدشات کے باعث وینیو تبدیل کیے جائیں گے۔ کھلاڑیوں کی جان خطرے میں نہیں ڈال سکتے۔ ڈیوس کپ ورلڈ گروپ پلے آف کے میچز رواں سال 12 ستمبر سے شروع ہوں گے۔