پنجاب میں افراتفری سے معیشت کو نقصان پہنچے گا:ایس ایم تنویر

پنجاب میں افراتفری سے معیشت کو نقصان پہنچے گا:ایس ایم تنویر

لاہور(کامرس رپورٹر)پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینیجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ایس ایم تنویرنے صوبہ پنجاب میں افراتفری اور بحرانی کیفیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے جاری رہنے سے صنعتی پیداوار کو بھاری نقصانات کا سامنا اور ملکی اقتصادیات پر منفی اثرات ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انفراسٹرکچر اور انرجی کے شعبوں میں حکومتی قلیل المعیاد اور طویل المعیاد پالیسیوں پر عمل درآمد ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مطلوبہ نتائج کے لیے پالیسیوں میں تسلسل اور افراتفری سے پاک ماحول کی ضرورت ہے لیکن ان اہداف کو اسی صورت میں حاصل کیا جاسکتا ہے جب ملک میں امن اور سرمایہ کار دوست ماحول ہو۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے نہ صرف توانائی کے شعبے پر خاص توجہ مرکوز کی بلکہ اقتصادیات کو درپیش مسائل کے حل کے لیے جو کوششیں کررہی ہے ا±سے بزنس کمیونٹی اور عوام کو سپورٹ کرنا چاہیے تاکہ ملک میں استحکام اور خوشحالی آسکے۔

مزید : کامرس