مزار قائد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے فرائض سنبھال لیے
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مزار قائد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے فرائض سنبھال لیے ہیں ۔ یوم آزادی کے موقع پر مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جس کے مہمان خصوصی نیول کمانڈنٹ کموڈور نویداشرف تھے ۔مہمان خصوصی نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ اُنہوںنے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی درج کیے ۔