کولمبو ٹیسٹ ، سری لنکا نے پہلے دن 8وکٹ پر 261رنز بنا لیے

کولمبو ٹیسٹ ، سری لنکا نے پہلے دن 8وکٹ پر 261رنز بنا لیے
کولمبو ٹیسٹ ، سری لنکا نے پہلے دن 8وکٹ پر 261رنز بنا لیے

  

کولمبو ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سنہالیز سپورٹس کلب میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلے دن کھیل کے اختتام تک 8وکٹوں کے نقصان پر 261رنز بنا لیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کی جانب سے اوپنر اپل تھرنگا نے 92،کوشل سلوا نے 41اور کپتان اینجلو میتھیوز نے 39رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے فاسٹ باﺅلر جنید خان نے 4، پیسر وہاب ریاض نے 3اور سعید اجمل نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ہے ۔ اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آخری میچ کھیلنے والے تجر بہ کار بلے باز مہیلا جے وردھنے16 گیندوں پر صرف4 رنز بنا کر سعید اجمل کی جادوگری کا شکار بن گئے ۔

مزید : کھیل