برازیلین صدارتی امیدوار طیارے کے حادثے میں جاں بحق
ساﺅپالو(مانیٹرنگ ڈیسک )برازیل کے صدارتی امیدوارایڈورڈو کیمپوس طیارے کے حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایڈورڈو کیمپوس اپنی انتخابی مہم کیلئے سانتوس جا رہے تھے جہاں ان کا طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا اور رہائشی علاقے میں گر گیا۔ طیارے میں سوار ساتوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ایئر فورس حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ موسمی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔