کراچی میں مبینہ مقابلے،3 ملزمان ہلاک

کراچی میں مبینہ مقابلے،3 ملزمان ہلاک
 کراچی میں مبینہ مقابلے،3 ملزمان ہلاک

  

 کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک )شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں میں تین ملزمان مارے گئے ہیں ۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے شاہ عبدالطیف بھٹائی روڈ پر پولیس اور رینجرز کے مبینہ مقابلے کے دوران 2 ملزمان مارے گئے ہیں ، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے تھا،مقابلے کے دوران مارے جانے والے ملزمان کی شناخت شعیب اور صمد کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کا کرمنل ریکارڈ بھی موجود تھا۔دوسری جانب کھوڑی گارڈن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم مارا گیا ہے ۔دونوں مبینہ مقابلوں کے دوران مارے گئے ملزمان کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

مزید : کراچی