اسلام آباد میں بھی کنٹینرراج ، دارلحکومت ویران کردیاگیا

اسلام آباد میں بھی کنٹینرراج ، دارلحکومت ویران کردیاگیا
اسلام آباد میں بھی کنٹینرراج ، دارلحکومت ویران کردیاگیا

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یوم آزادی کے موقع پر سیکیورٹی خدشات اور آزادی مارچ کی وجہ سے وفاقی دارلحکومت کو کنٹینرزلگاکر سیل کردیاگیاجس کی وجہ سے شہرویران ہوگیا اور مکین گھروں تک محدود رہ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق فیض آباد انٹرچینج کو اضافی کنٹینرزلگاکر مکمل طورپر سیل کردیاگیاہے جبکہ ایکسپریس وے جزوی طورپر کھلاہے ۔اُدھر ٹیکسلامیں مرگلہ بائی پاس کے قریب راولپنڈی پشاور روڈ کو کنٹینر رکھ کر سیل کردیاگیاہے جبکہ شہرمیں 35,000سیکیورٹی اہلکارتعینات کیے گئے ہیں ۔ اسلام آباد کے داخلی راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔

مزید : اسلام آباد