انقلاب مارچ، فیصل ٹاﺅن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، کنٹینروں میں مٹی بھر دی گئی

انقلاب مارچ، فیصل ٹاﺅن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، کنٹینروں میں مٹی بھر دی گئی
انقلاب مارچ، فیصل ٹاﺅن میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، کنٹینروں میں مٹی بھر دی گئی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) فیصل ٹاﺅن میں موجود کنٹینرز میں مٹی بھر دی گئی جبکہ پولیس کی اضافی ڈنڈا بردارنفری بھی تعینات کردی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ماڈل ٹاﺅن اور فیصل ٹاﺅن میں موجود کنٹینرز میں مٹی بھر دی گئی تاکہ کارکنان کنٹینرز ہٹانے میں کامیاب نہ ہوسکیں جبکہ ماڈل ٹاﺅن میں موبائل فون سروس بھی جام کردی گئی ہے۔ جناح ہسپتال جانیوالے تین میں سے دوراستے کنٹینروں سے سیل کردیئے گئے ہیں جبکہ ایک راستے پر ناکہ لگادیاگیا۔ پولیس کی اضافی نفری اور ریزروفورس بھی تعینات کردی گئی ہے ۔ پولیس کی بکتر بند گاڑیاں اور گرفتاریوں کیلئے بسیں موجود ہیں اورانقلاب مارچ کی روانگی کے موقع پر تصادم کا خدشہ ظاہر کیاجارہاہے ۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کارکنان اگر تصادم کے بعد باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے تو خدشہ ہے کہ وہ پھر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے اہلکاروں پر بھی چڑھائی کردیں ۔

مزید : لاہور