عمران خان نے عہدیداروں کو ڈانٹ پلادی

عمران خان نے عہدیداروں کو ڈانٹ پلادی
عمران خان نے عہدیداروں کو ڈانٹ پلادی

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنان کی مایوس کن تعداد پر عہدیداروں کو ڈانٹ پلادی ۔ ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کے اعلان کردہ وقت تک کارکنان کی مایوس کن تعداد پر عمران خان عہدیداروں پر برہم ہوگئے جس کے بعد کارکنان اور عہدیداروں سے رابطے تیز کردیئے گئے ۔ تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق رکاوٹوں کی وجہ سے کارکنان کو بروقت پہنچنے میں مشکلات درپیش ہیں ۔سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر اپنے ایک پیغا م میں عمران خان کاکہناتھاکہ آزاری پلیٹ میں نہیں ملتی ، جدوجہد کرنا پڑتی ہے ، حقیقی جمہوریت کا مطلب حقیقی آزادی ہے ، خود کو آزاد کرانے کے لیے آج کا دن فیصلہ کن ہے ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس