تامل ناڈو میں نجی کلبوں میں دھوتی پر پابندی ختم کر دی گئی

تامل ناڈو میں نجی کلبوں میں دھوتی پر پابندی ختم کر دی گئی
تامل ناڈو میں نجی کلبوں میں دھوتی پر پابندی ختم کر دی گئی

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کی جنوبی ریاست تامل ناڈو نے ایک قانون منظور کرتے ہوئے فینسی کلبوں میں مردوں کے دھوتی پہننے کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے روایتی لباس پر پابندی کو ختم کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ قانون ایک ایسے وقت سامنے آیا جب تامل ناڈو کرکٹ ایسوسی ایشن نے اپنی تقریب میں دھوتی پہنے ایک جج کو شرکت سے روک دیا۔ اس تقریب میں صرف ٹراﺅزرز، شرٹس یا کالر والی ٹی شرٹس پہنے ارکان اور مہمانوں کو شرکت کی اجازت تھی۔ کلب کی جانب سے جج کو روکنے پر شدید ردعمل سامنے آیا اور نقادوں نے کہا کہ اس اقدام سے برطانوی نوآبادیاتی روایات کی بو آتی ہے۔ یاد رہے کہ کلکتہ میں اسی طرح کے ایک کلب نے مرحوم بھارتی مصور ایم ایف حسین کو ننگے پاﺅں ہونے کی وجہ سے کلب میں داخل ہونے سے روک دیا تھا۔

مزید : تفریح