وزیراعظم نوازشریف نے قائد اعظم ریزیڈنسی کا افتتاح کردیا

وزیراعظم نوازشریف نے قائد اعظم ریزیڈنسی کا افتتاح کردیا
وزیراعظم نوازشریف نے قائد اعظم ریزیڈنسی کا افتتاح کردیا

  

زیارت(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے دہشتگردی کا نشانہ بننے والی زیارت ریزیڈنسی کا افتتاح کردیا۔ وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ آرمی چیف ، وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور گورنر بلوچستان موجودتھے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے یوم آزادی کے سلسلہ میں قائداعظم ریزیڈنسی میں پرچم کشائی کی اور خصوصی دعامانگی ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کاکناتھاکہ موقع ملاتو مزید محرومیاں بھی ختم کردیں گے ، ہم اس ملک کی ترقی کیلئے بہت محنت کررہے ہیں ، پاکستان کو دنیا کی صف میں قابل فخر ملک بنائیں گے اور اب سب محسوس کررہے ہیں کہ پاکستان پہلے سے زیادہ پرسکون ہے ۔اُنہوں نے کہاکہ پاکستان کے ہرحصے میں یکساں خوشحالی لائیں گے ، اب پاکستان کی ترقی کی منزل دورنہیں ، جلد حاصل کرلیں گے ،زیارت میں یوم آزادی منانے پر فخر ہے ۔ اُنہوں نے کہاکہ ایک دوسرے کو قریب لانے کے لیے کوشش کرنی چاہیے ، اللہ ملک کو دائمی امن وسکون دے ۔ یادرہے کہ تخریب کاروں نے 15جون 2013ءکو تباہ کردیاتھا اور پھر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے حکم پر قائد اعظم ریزیڈنسی کو دوبارہ بحال کیاگیا۔

مزید : قومی