طاہر القادری پر قتل کا جھوٹا پرچہ کروانے کا اہم کردار سامنے آگیا

طاہر القادری پر قتل کا جھوٹا پرچہ کروانے کا اہم کردار سامنے آگیا
طاہر القادری پر قتل کا جھوٹا پرچہ کروانے کا اہم کردار سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) حادثے میں کانسٹیبل کی موت کو قتل قرار دلوانے کا اہم کردار سامنے آگیا، رکن صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکرٹری رانا ارشد نے متوفی کانسٹیبل کے ورثاءکو ڈاکٹر طاہرالقادری کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کروانے پر آمادہ کیا،ایم پی اے کی جانب سے ہسپتال انتظامیہ پر ریکارڈ میں ردوبدل کرنے کیلئے بھی دباﺅ ڈالا گیا۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت کی پولیس کی جانب سے ارفع کریم ٹاور کے سامنے ٹریفک حادثے کا شکار ہونے والے کانسٹیبل اشرف کی موت کو قتل قرار دےکر عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور ان کے کارکنوں کے خلاف قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کرنے کے گھناﺅنے اقدام کا ایک اہم کردار ایم پی اے رانا ارشد تھے۔ پارلیمانی سیکرٹری رانا ارشد متوفی کا نسٹیبل کے ورثاءکے ساتھ جنرل ہسپتال میں موجود رہے اور ذرائع کے مطابق ورثاءکو حادثے میں موت کو قتل قرار دینے کی ترغیب دیتے رہے۔ ایم پی اے ہسپتال کے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز پر بھی دباﺅ ڈالتے رہے کہ کانسٹیبل اشرف کے سر پر ڈنڈا مارنے کا میڈیکو لیگل رپورٹ میں ذکر کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق ایم پی اے رانا ارشد نے مبینہ طور پر تھانہ نصیر آباد میں قتل کا مقدمہ درج کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔

مزید :

لاہور -