غیر آئینی اقدام کا خدشہ: سپریم کورٹ کا ہنگامی بنچ قائم

غیر آئینی اقدام کا خدشہ: سپریم کورٹ کا ہنگامی بنچ قائم
غیر آئینی اقدام کا خدشہ: سپریم کورٹ کا ہنگامی بنچ قائم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) ملک میں غیر آئینی اقدام اور بغاوت کے خدشے پر دائر پٹیشن کی سماعت کیلئے چیف جسٹس ناصر الملک نے اپنی سربراہی میں ہنگامی طور پر 5 رکنی لارجر بنچ تشکیل دیدیا جو کل درخواست کی سماعت کرےگا، بنچ میں جسٹس جواد خواجہ، جسٹس ثاقب نثار، جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس مشیر عالم شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے سپریم کورٹ بار کے صدر کامران مرتضیٰ کی طرف سے دائر پٹیشن فوری طور پر ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔ کامران مرتضی نے موقف اپنایا کہ سیاسی صورتحال اور احتجاج کی وجہ سے جمہوری اداروں اور آئین کی بساط لپیٹنے کا اندیشہ ہے کیوں کہ اس سے پہلے بھی بعض جماعتوں کے احتجاج کی آڑ میں ماورائے آئین اقدامات کرکے جمہوریت پر شب خون مارا گیا، تمام اداروں کے سربراہوں کو پابند کیا جائے کہ وہ کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے تمام جج آئندہ ہفتے اسلام آباد میں ہی مقدمات کی سماعت کریں گے۔ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد سپریم کورٹ میں پیر سے معمول کے مطابق کام شروع ہوجائے گا۔ چیف جسٹس نے مقدمات کی سماعت کیلئے 6 بنچ تشکیل دئیے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -