یوم آزادی ، قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

یوم آزادی ، قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان
یوم آزادی ، قیدیوں کی سزا میں کمی کا اعلان

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر یوم آزادی کے موقع پر مختلف کیٹگریوں سے تعلق رکھنے والے قیدیوں کی سزاﺅں میں خصوصی معافی دیدی ہے۔ قتل، ملک دشمن سرگرمیوں، فرقہ واریت، زنا، ڈکیتی، اغواءیا دہشت گردی میں ملوث قیدیوں کے علاوہ باقیوں کی سزاﺅں میں 90 یوم کی رعایت دی گئی ہے۔ جو قیدی فارنرز ایکٹ 1946ءکے تحت قید ہیں ان کی سزا میں خصوصی طور پر 45 یوم کی رعایت دی گئی ہے۔ ایک تہائی سزا کاٹنے والے 60 سال اور اس سے اوپر کی مرد خواتین کی سزا میں بھی 65 یوم کی رعایت دی ہے۔ بچوں کے ہمراہ قید کاٹنے والی خواتین قیدیوں کی سزا میں 1 سال کی کمی اور ایک تہائی سزا کاٹنے والے 18 سال سے کم عمر کے بچوں کی سزا معاف کردی گئی ہے۔

مزید : اسلام آباد