شام میں داعش 6 دیہات پر قابض، جھڑپوں میں 39 جنگجو ہلاک

شام میں داعش 6 دیہات پر قابض، جھڑپوں میں 39 جنگجو ہلاک
شام میں داعش 6 دیہات پر قابض، جھڑپوں میں 39 جنگجو ہلاک

  

بیروت (ویب ڈیسک) شام کے شمالی صوبے حلب میں داعش کے عسکریت پسندوں نے پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد دیہات پر قبضہ کرلیا ہے۔ برطانیہ میں قائم شامی اپوزیشن تنظیم سیریئن آبزرویٹری فارہیومن رائٹس کے مطابق حلب کے صوبے میں اسی نام کے شہر سے شمال کی طرف اسلامی ریاست کے عسکریت پسند کم از کم 6 دیہات پر قبضہ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں، یہ علاقہ شام کی ترکی کےساتھ لگنے والی سرحد سے زیادہ دور نہیں ہے، تنظیم کے مطابق اسی علاقے میں جنگجو ارشاف نامی ایک اور گاﺅں پر قبضے کی کوششیں کررہے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق حلب میں اسلامی ریاست کے جہادیوں اور باغیوں کے درمیان بدھ کے روز ہونیوالی جھڑپوں میں 39 جنگجو ہلاک ہوگئے، انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں 31 کا تعلق باغیوں سے ہے جبکہ 8اسلامی ریاست کے جنگجو ہیں۔

مزید : بین الاقوامی