امریکہ نے مزید 130 فوجی مشیر شمالی عراق بھیج دئیے

امریکہ نے مزید 130 فوجی مشیر شمالی عراق بھیج دئیے
امریکہ نے مزید 130 فوجی مشیر شمالی عراق بھیج دئیے

  

سان ڈیکو، کیلیفورنیا، بغداد (ویب ڈیسک) امریکا نے مزید 130 فوجی شمری شمالی عراق بھیج دئیے ہیں جبکہ فرانس نے عراقی کردوں کو ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی دفاع چک ہیگل کا کہنا ہے کہ امریکہ نے عراق کے شمالی کرد علاقے میں مزید 130 عسکری مشیر بھیجے ہیں۔ کیلیفورنیا میں کیمپ پینڈلٹن کے مقام پر چیک ہیگل نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ زمینی فوج بھیجنے جیسی کارروائی نہیں ہے، جائزہ ٹیم کے ارکان شمالی شہرار بیل پہنچے ہیں اور وہ تفصیلی جائزہ پیش کریں گے کہ ہم کہاں کہاں مدد کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں۔ امریکی محکمہ د فاع کے ایک اہلکار کے مطابق میرین کور اور خصوصی فوجی دستوں سے تعلق رکھنے والے یہ افراد علاقے میں پھنسے افراد کی مشکلات اور صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے گئے ہیں اور وہ کسی عسکری مہم میں شریک نہیں ہوں گے۔ فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے عراق میں دولت اسلامیہ کے شدت پسندوں کی پیش قدمی روکنے کیلئے کرد سیکیورٹی فورسز کو ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ عراق کرد سیکیورٹی فورسز کو آنیوالے چند گھنٹوں میں اسلحہ مہیا کردیا جائے گا۔ فرانسیسی صدر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فرانس کا یہ اقدام عراقی کردستان میں حکام کی جانب سے ہتھیار فراہم کرنے کی اپیل کے بعد اٹھایا ہے۔

مزید : بین الاقوامی