مانچسٹر یونائیٹڈ نے سٹیڈیم میں لیپ ٹاپ اور آئی پیڈز لانے پر پابندی لگا دی

مانچسٹر یونائیٹڈ نے سٹیڈیم میں لیپ ٹاپ اور آئی پیڈز لانے پر پابندی لگا دی
مانچسٹر یونائیٹڈ نے سٹیڈیم میں لیپ ٹاپ اور آئی پیڈز لانے پر پابندی لگا دی

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک) مانچسٹر یونائیٹڈ فٹبال کلب نے اپنے ہوم گراﺅنڈ اولڈ ٹریفورڈ پر آئی پیڈز، لیپ ٹاپ اور دیگر بڑی ایڈوائسز سٹیڈیم میں لانے کی ممانعت کردی ہے ۔ غیر ملکی میڈ یا کے مطابق کلب انتظامیہ نے شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ 100mm x 15mm سے بڑی ڈیوائسز سٹیڈیم میں نہیں لائیں، اس میں خاص کر آئی پیڈز، لیپ ٹاپ اور دیگر بڑی ٹیبلٹس ڈیوائسز شامل ہیں، اس کے علاوہ کلب نے بڑے کیمرے، مشروبات کے بڑے کین، سیاہ پلاسک کی بوتلیں، 500 ملی لیٹر سے زائد پانی کی بوتلیں، بچوں کی گاڑیاں، چاقو اور آتش بازی کا سامان گراﺅنڈ میں لانے کی ممانعت کردی، کلب نے شائقین کو یہ ہدایات حالیہ سیکیورٹی انٹیلی جنس کی معلومات کی بنیاد پر جاری کیں، ان اقدامات کا مقصد سٹیڈیم کے اندر شائقین کی حفاظت کو یقینی بنائے رکھنا ہے، تاہم موبائل فونز ممنوعہ اشیاءکی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔

مزید : کھیل