یوم آزادی تقریبات میں غفلت ، کالج سربراہان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

یوم آزادی تقریبات میں غفلت ، کالج سربراہان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
یوم آزادی تقریبات میں غفلت ، کالج سربراہان کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  

لاہور(ویب ڈیسک) محکمہ تعلیم نے سرکاری کالجز میں یوم آزادی کی تقریبات میں غفلت برتنے پر سربراہان ادارہ کیخلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ڈائریکٹر کالجز کو سرکاری کالجز کا ہنگامی دوروں کا ٹاسک دے دیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق بایئر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے سرکاری بوائز اور گرلز کالجز میں آج یوم جشن آزادی کے موقع پر تقریبات جوش و خروش سے منانے کا حکم جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ہر کالج کا پرنسپل کالج میں پرچم کشائی کے علاوہ عمرت کو سبز ہلالی جھنڈیوں سے سجائے گا اور یوم آزادی کا کیک بھی کاٹے گا، اس موقع پر تمام سٹاف قومی ترانہ پڑھنے کا اہتمام بھی کریں گے جس کی تصاویر محکمہ کو ثبوت کے طور پر پیش کی جائیں گی۔ حکم عدولی کی صورت میں کالجز کے سربراہان کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ اس سلسلہ میں محکمہ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

مزید : تعلیم و صحت