امریکی گلوکارہ نے جاذب نظر دکھنے کیلئے 2 پسلیاں نکلوادیں

امریکی گلوکارہ نے جاذب نظر دکھنے کیلئے 2 پسلیاں نکلوادیں
امریکی گلوکارہ نے جاذب نظر دکھنے کیلئے 2 پسلیاں نکلوادیں

  

میکسیکو سٹی(ویب ڈیسک) فیشن انڈسٹری میں خوبصورت اور دبلا نظر آنا ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے اور اس کےلئے مختلف قسم کی ورزش کو اپنا معمول بنایا جاتا ہے لیکن ایک امریکی گلوکارہ نے دبلا نظر آنے کے لئے اپنی 2 پسلیاں ہی نکلوا دیں۔ امریکی ریاست میکسیکو کی 42 سالہ گلوکارہ تھالیا سودی میرانڈا نے کمر پتلی کرنے اور دبلا پتلا نظر آنے کےلئے اپنی 2 پسلیاں نکلوا دیں اور پھر انہیں ایک شیشے کے باکس میں ڈال انٹر نیٹ پر وائرل کر دیا۔ تھالیا سودی میرانڈا کا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ انھوں نے کافی عرصے سے اپنی 2 پسلیاں نکال رکھی ہیں اور انھیں محفوظ کر کے رکھا ہوا ہے کیو نکہ میں اپنی پسلیوں سے بہت محبت کرتی ہوں۔ واضح رہے کہ تھالیا سودی میرانڈا گلوگارہ کے ساتھ ایک اداکارہ، مصنفہ اور شاعرہ بھی ہیں اور انھیں لاطینی پاپ ملکہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

مزید : تفریح