مارچ اور دھرنے کے لیے نکلنے والے یوم آزادی کو متنازع بنانے نکلے ہیں: شہباز شریف

مارچ اور دھرنے کے لیے نکلنے والے یوم آزادی کو متنازع بنانے نکلے ہیں: شہباز ...
مارچ اور دھرنے کے لیے نکلنے والے یوم آزادی کو متنازع بنانے نکلے ہیں: شہباز شریف

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کہتے ہیں کہ مارچ اور دھرنے والے آج کا دن متنازع بنانے نکلے ہیں اگر وہ پاکستان کےلئے لانگ مارچ کریں تو وہ اس میں سب سے آگے چلیں گے۔ مزار اقبالؒ پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم کی زیر قیادت ہمارے بزرگوں نے اس وطن کو حاصل کیا اور لاکھوں لوگ صرف اسلئے اپنا سب کچھ چھوڑ کر اس دھرتی میں آئے کہ انہیں ان کے خوابوں کی زمین مل گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ علامہ اقبال کی سنہری شاعری پرہم نے عمل نہیں کیا، آج ملک کا 68واں یوم آزادی ہے اور اس دن کا پیغام ملک کا استحکام ہے لیکن مارچ اور دھرنے والے آج کا دن متنازع بنانے نکلے ہیں،ہزاروں بےگناہ لوگ دہشتگردی کا نشانہ بنے اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ طالبان سے گفت و شنید کرو، میٹرو بس پر تنقید کرنےوالے بلٹ پروف گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں، غریب کے بچوں کےلئے سکول بنائے تو مخالفین کے پیٹ میں درد ہوگیا، ماضی میں جب اربوں روپے کے قرضے معاف کرائے گئے تب کسی نے لانگ مارچ نہیں کیا، دھرنے اور مارچ کرنےوالے اگر پاکستان کےلئے لانگ مارچ کریں تو وہ سب سے آگے چلیں گے۔

مزید : لاہور /اہم خبریں