قائد اعظم ریذیڈنسی اپنی اصلی حالت میں بحال ہو گئی ہے :آئی ایس پی آر

قائد اعظم ریذیڈنسی اپنی اصلی حالت میں بحال ہو گئی ہے :آئی ایس پی آر
قائد اعظم ریذیڈنسی اپنی اصلی حالت میں بحال ہو گئی ہے :آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ آج کادن فخر کا مقام ہے، شکر ہے کہ قائد اعظم ریذیڈنسی اپنی اصلی حالت میں بحال ہو گئی، شکریہ پاکستان،دہشت گردوں کی ملک میں کوئی جگہ نہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے ڈی جی میجر جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عزم ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے منصوبے خاک میں ملا دیں گے، دہشت گردوں اور ملزمان کے بھاگنے کی کوئی جگہ نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ آج فخر کا مقام ہے کہ قائد اعظم ریذیڈنسی اصل حالت میں بحال ہو گئی ہے اور اس کو تباہ کرنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

مزید :

راولپنڈی -