اسلام آباد میں 3دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع

اسلام آباد میں 3دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع
اسلام آباد میں 3دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )خفیہ ادارے نے وفاقی دارلحکومت میں 3دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع دی ہے جو آزادی مارچ پر حملہ کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک خفیہ ادارے کی جانب سے وزارت داخلہ کو اطلاع دی گئی ہے کہ اسلام آباد میں 3 دہشت گرد موجود ہیں اور وہ آزادی مارچ کو نشانہ بنا سکتے ہیں جس کے بعد وزارت داخلہ نے اس حوالے سے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے 19 اور پاکستان عوامی تحریک کے 4 کارکن بھی حراست میں لیے گئے ہیں۔

مزید : اسلام آباد