عوامی تحریک اور مسلم لیگ ن کے کارکنان میں تصادم، متعدد افراد زخمی
لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کا ’انقلاب مارچ ‘بلا کسی روٹوک اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہوا تو کوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا تاہم چند گھنٹے گزرنے کے بعد عوامی تحریک اور ن لیگ کے کارکن آمنے سامنے آ گئے جس دوران ڈنڈوں کے وار سے کچھ کارکنان کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنوں کے درمیان تصادم ہوا اور کارکن ایک دوسرے پر مکوں، گھونسوں اور ڈنڈوں سے ٹوٹ پڑے تاہم اس تصادم میں محض چند کارکن زخمی ہوئے اور موقع پر موجود افراد حالات پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی کارکنان کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ عوامی تحریک کے کارکنان انقلاب مارچ کے ساتھ روانہ ہو گئے ہیں۔