چلی کے ائیر پورٹ پر دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ

چلی کے ائیر پورٹ پر دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ
چلی کے ائیر پورٹ پر دنیا کی تاریخ کا سب سے بڑا ڈاکہ

  

سنٹیاگو (نیوز ڈیسک) جنوبی امریکہ کے ملک چلی میں آٹھ ڈاکوﺅں نے دن دیہاڑے ایئرپورٹ کے اندر گھس کر 70 لاکھ ڈالر (تقریباً 70 کروڑ پاکستانی روپے) سے زائد رقم لوٹ لی۔ دارالحکومت کے ایئرپورٹ کے کارگو مرکز میں ٹرکوں پر موجود رقم کو جہاز کے ذریعے ملک کے مختلف بینکوں کو بھیجنے کی تیاری کی جارہی تھی کہ ڈاکو ہر قسم کی سیکیورٹی کو توڑ کر اندر گھس گئے اور جدید اسلحہ کے زور پر رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ رقم کے ٹرکوں کی حفاظت پر امریکی سیکیورٹی کمپنی Brink's مامور تھی۔ واضح رہے کہ چلی میں اسی سیکیورٹی کی کمپنی کی نگرانی میں جانے والی لاکھوں ڈالر کی رقم کو 2006ءمیں بھی لوٹ لیا گیا تھا۔

مزید : جرم و انصاف