لینڈنگ کے دوران پائلٹ کا مصنوعی بازو گر گیا

لینڈنگ کے دوران پائلٹ کا مصنوعی بازو گر گیا
لینڈنگ کے دوران پائلٹ کا مصنوعی بازو گر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیلفاسٹ (نیوزڈیسک) آئرلینڈ میں لینڈنگ کے دوران پائلٹ کا مصنوعی بازو علیحدہ ہوگیا جس کے باعث طیارے کا کنٹرول بری طرح ڈگمگا گیا تاہم پائلٹ نے ایک ہاتھ سے ہی طیارے کو تباہ ہوتے ہوئے بچالیا۔ یہ خوفناک واقع Flybe ایئرلائن کے Dash8 طیارے کے ساتھ پیش آیا جس میں 47 مسافر سوار تھے۔ اس حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لینڈنگ سے کچھ پہلے پائلٹ نے اپنے بائیں مصنوعی بازو کا جائزہ لیا تھا کہ یہ مناسب طور پر جسم کے ساتھ جڑا ہے یا نہیں۔ لینڈنگ سے عین پہلے اس کا مصنوعی بازو اچانک علیحدہ ہوگیا جس پر پہلے تو اس نے کوپائلٹ کی مدد لینے کا سوچا لیکن وقت بہت کم ہونے کی وجہ سے بالآخر اپنے اکیلے دائیں بازو کو ہی سارے کنٹرول سنبھالنے کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ کیا۔ طیارہ دھیرے دھیرے نیچے آیا لیکن رن وے کو ایک دفعہ چھونے کے بعد ہوا میںا چھل گیا اور پھر زور سے دوبارہ رن وے پر آگیا جس کی وجہ سے شدید جھٹکا لگا۔ اگرچہ صورتحال بہت خطرناک ہوگئی تھی لیکن پھر بھی پائلٹ ایک بازو سے جہاز کو سنبھالنے میں کامیاب ہوگیا اور سب مسافروں اور عملے کو بحفاظت اتارلیا۔ واقعے میں عملہ اور مسافر محفوظ رہے اور جہاز کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -