ہالی ووڈ حسیناﺅں نے خوبصورتی کےلئے انتہائی آسان اور سستا مشروب بتا دیا

ہالی ووڈ حسیناﺅں نے خوبصورتی کےلئے انتہائی آسان اور سستا مشروب بتا دیا
ہالی ووڈ حسیناﺅں نے خوبصورتی کےلئے انتہائی آسان اور سستا مشروب بتا دیا

  

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک) چمکدار ،صحتمند اور خوب صورت جلد سے ساری دنیا میں شہرت رکھنے والی اداکاراﺅں نے بالآخر اپنی خوبصورتی کا راز بتادیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ کوئی قیمتی خوراک یا نایاب ادویات نہیں بلکہ عام دستیاب سرکہ ہے۔ یہ اہم بات ہے مشورہ ادا کاراﺅں میرانڈا کیر اور میگن فوکس نے بتائی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ سرکے کے استعمال سے کوئی بھی ان جیسی خوبصورتی اور صحت حاصل کرسکتا ہے۔ میگن فوکس نے بتایا کہ وہ روزانہ صبح کے وقت سرکہ ملا مشروب پیتی ہیں اور چونکہ وہ مٹھائیوں کی بہت شوقین ہیں اس لئے میٹھا کھانے کے بعد بھی پانی میں سیب کا سرکہ ملا کر استعمال کرتی ہے تاکہ اس کے دانت اور مسوڑھے میٹھے کے اثرات سے محفوظ رہیں۔ میرانڈا کیر کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سلاد میں سرکہ ملا کر کھاتی ہے جبکہ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اداکارہ گوائنتھ پالزو اور گلوکارہ میڈونا بھی اپنے حسن کی حفاظت کے سرکے کی مدد سے کرتی ہیں۔ واضح رہے کہ سرکے کو صدیوں سے کھانے اور اچار میں استعمال کیا جارہا ہے اور غذاﺅں کو چٹ پٹا بنانے کے لئے بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے لیکن یہ پہلی دفعہ ہے کہ دنیا کی متعدد مشہور حسیناﺅں نے اسے اپنے حسن و دلکشی کی وجہ سے بتایا ہے۔

مزید : تفریح