کیا بے وفا محبوب پر دوبارہ بھروسہ کیا جا سکتا ہے ؟سائنسی تحقیق نے جواب ڈھوند لیا

کیا بے وفا محبوب پر دوبارہ بھروسہ کیا جا سکتا ہے ؟سائنسی تحقیق نے جواب ڈھوند ...
کیا بے وفا محبوب پر دوبارہ بھروسہ کیا جا سکتا ہے ؟سائنسی تحقیق نے جواب ڈھوند لیا

  

لندن (نیوز ڈیسک) امریکن سائیکولوجیکل کنونشن میں پیش کی گئی ایک تازہ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اگر کوئی شخص ایک دفعہ بے وفائی یا دھوکہ کرے تو آپ یہ یقین کرسکتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی ایسا کرے گا۔ اس تحقیق میں 18 سے 34 سال لوگوں کے محبت میں رویے کا مطالعہ کیا گیا اور یہ معلوم ہوا کہ جو لوگ ایک شخص کے ساتھ بے وفائی کرتے ہیں وہ اپنے اگلے محبوب یا محبوبہ کے ساتھ بھی بے وفائی کرنے کا رجحان رکھتے ہیں اور یہ رجحان دیگر لوگوں کی نسبت ساڑھے تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔ نوعمری کی محبت میں بے وفائی کرنے والے جوان ہوکر اور شادی کے بعد بھی بے وفائی کا مرتکب ہونے کی طرف مائل رہتے ہیں تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جو شخص بے وفائی کا شکار بنتا ہے اس کے ساتھ دوبارہ یہی حادثہ ہونے کا امکان بھی بڑھ جاتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق کے نتیجہ میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ جو ایک دفعہ بے وفائی، بے ایمانی یا دھوکہ کرتا ہے وہ دوبارہ یا سہ بارہ بھی ایسا کرسکتا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس