رانا مشہود کے مبینہ ویڈیو کلپ کا جائزہ لینے کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل

رانا مشہود کے مبینہ ویڈیو کلپ کا جائزہ لینے کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل
رانا مشہود کے مبینہ ویڈیو کلپ کا جائزہ لینے کیلئے 3 رکنی کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے وزیر قانون رانا مشہود کے رشوت لینے کی مبینہ ویڈیو کلپ کا جائزہ لینے کیلئے تین رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ کمیشن پنجاب کے وزیراعلیٰ شہباز شریف کی ہدایت پر تشکیل دیا گیا ہے جو راجہ ظفر الحق، رفیق رجوانہ اور بیگم ذکیہ شاہنواز پر مشتمل ہو گا اور ویڈیو کلپ کا جائزہ لے کر 7 سات روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود کو ملک عاصم سے مبینہ طور پر رشوت لیتے دکھایا گیا ہے۔ ملک عاصم پر 20 ارب روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے کا الزام ہے جبکہ اس کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -