KFC جیسا فرائیڈ چکن گھر پر تیار کرنے کی آسا ن ترکیب

KFC جیسا فرائیڈ چکن گھر پر تیار کرنے کی آسا ن ترکیب
KFC جیسا فرائیڈ چکن گھر پر تیار کرنے کی آسا ن ترکیب

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) اگر آپ نے کبھی مشہور فوڈ چین کے ایف سی (KFC) کا بھنا ہوا مرغ کھایا ہے تو یقیناً اس کا لذیذ ذائقہ، خوشبو اور خستہ پن آپ کو ابھی تک یاد ہوگا، اگر آپ ہو بہو اسی طرح کا مرغ گھر پر تیار کرنا چاہتے ہیوں تو اس کی ترکیب مندرجہ ذیل ہے:

اجزاء

انڈے                    2 عدد

کارن فلور                1 کپ

چلی چلیک                1 چمچ

زیتون کا تیل                1 چمچ

مرغی کا گوشت                آدھا کلو (نیم ابلا ہوا)

نمک                    حسب ذائقہ

پودینہ

کارن فلیک پاﺅڈر

طریقہ:

٭ انڈوں کو پھینٹ کر مرغی کا گوشت اس میں ڈال دیں۔

٭ ایک پیالے میں کارن فلور اور مصالحے مکس کرلیں۔

٭ اب اس آمیزے کو چکن کے اوپر لیپ کریں اور پھر اس کے اوپر کارن فلیک پاﺅڈر بھی لگالیں۔

٭ اب زیتون کے تیل کو گرم کرکے چکن کو اس میں فرائی کرلیں۔

٭ مزیدار گرما گرم کے ایف سی چکن تیار ہے۔

مزید : تعلیم و صحت