A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 0

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

Error

A PHP Error was encountered

Severity: Notice

Message: Undefined offset: 2

Filename: frontend_ver3/Sanitization.php

Line Number: 1246

راولاکوٹ ،بھارت کی نیزہ پیر سیکٹر میں فائرنگ ،پاکستانی خاتون شہید،شوہر اور بیٹیاں شدید زخمی ،پاک فوج کا بھرپور جواب

راولاکوٹ ،بھارت کی نیزہ پیر سیکٹر میں فائرنگ ،پاکستانی خاتون شہید،شوہر اور بیٹیاں شدید زخمی ،پاک فوج کا بھرپور جواب

Aug 14, 2015 | 13:16:PM

راولاکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی طر ف سے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی زور پکڑتی جارہی ہے ۔پاکستان کے جشن آزادی کے دن بھی بھارت اپنی گھناﺅنی حرکتوں سے باز نہ آیا۔فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آج دوپہر کو راولا کوٹ کے نیزہ پیر سیکٹر میں بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں کے ساتھ بلا اشتعال فائرنگ کی .آئی ایس پی آر کے مطابق مارٹر گولہ گھر پر گرنے سے ایک خاتونمنیرہ اختر شہید جبکہ شوہر اور 2بیٹیاںشدید زخمی ہوگئی ہیں۔زخمیوں کو حویلی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج نے دشمن کوبھر پور انداز میں جواب دیاجس سے دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ مارٹر گولہ گرنے سے تین گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے ہیں۔بھارتی فوج کی فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیااور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔پاکستان نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرلیا ہے ۔

مزیدخبریں