آدمی کو ٹرک کی ٹکر، خاتون صحافی موقع پر پہنچ گئی لیکن زخمی کی مدد کی بجائے اس سے لائیو پروگرام پر ایسا سوال پوچھنے میں لگ گئی کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا، لیکن پھر کیا ہوا۔۔۔۔؟ جان کر آپ پاکستانی میڈیا کی حرکتیں بھی بھول جائیں گے

آدمی کو ٹرک کی ٹکر، خاتون صحافی موقع پر پہنچ گئی لیکن زخمی کی مدد کی بجائے اس ...
آدمی کو ٹرک کی ٹکر، خاتون صحافی موقع پر پہنچ گئی لیکن زخمی کی مدد کی بجائے اس سے لائیو پروگرام پر ایسا سوال پوچھنے میں لگ گئی کہ دنیا میں ہنگامہ برپاہوگیا، لیکن پھر کیا ہوا۔۔۔۔؟ جان کر آپ پاکستانی میڈیا کی حرکتیں بھی بھول جائیں گے

  

سین سیلواڈور(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں چند ماہ قبل ایک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ایک صحافی خودکشی کے لیے زہرپینے والے جاں بلب شخص کو ہسپتال پہنچانے کی بجائے اس کا انٹرویو کرتا رہا۔ ایسی ہی سفاکانہ صحافت کا ایک مظاہرہ گزشتہ روز وسطی امریکہ کے ملک ایل سیلواڈور میں دیکھنے کو ملا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق ایل سیلواڈور میں ایک شخص کو کسی گاڑی نے زوردار ٹکر ماری جس سے وہ سڑک کنارے جا گرا اور شدید زخمی ہو گیا۔ وہ شخص درد سے کراہ رہا تھا اور اس سے بولا نہیں جا رہا تھا مگر وہاں موقع پر موجود ایک خاتون صحافی نے اسے ہسپتال پہنچانے کی کوشش کرنے کی بجائے اس کا انٹرویو کرنا شروع کر دیا اور ایسے گھٹیا سوال پوچھنے لگی کہ سن کر ہی غصہ آ جائے۔

شادی کی تقریب میں خوفناک حادثہ، دولہا دلہن بال بال بچ گئے، تفصیلات جان کر آپ کبھی بھی شادی یا سالگرہ کی تقریب میں سجاوٹ کے لئے غبارے نہیں استعمال کریں گے کیونکہ۔۔۔

رپورٹ کے مطابق اس مرتے ہوئے آدمی کے انٹرویو کی ویڈیو منظرعام پر آئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی وی چینل ’ٹی وائی او‘کی خاتون صحافی اس شخص کی مدد کرنے کی بجائے اس کے سامنے مائیک کردیتی ہے۔ اس پر وہ شخص لرزتی آواز میں کہتا ہے کہ ”انہوں نے مجھے ٹکر ماردی ہے اور مجھے شدید تکلیف ہو رہی ہے۔“ صحافی اس سے پہلا سوال یہ پوچھتی ہے کہ ”کیا تمہیں گاڑی نظرنہیں آر ہی تھی؟“ بیچارے شخص نے ’نہیں‘ میں جواب دیا۔ خاتون نے اگلا سوال داغا کہ ”کیا آپ چاہتے ہیں کہ آپ کو ہسپتال لیجایا جائے؟“وہ شخص اس سوال کا کوئی جواب نہیں دے پاتا۔ اس پر صحافی اگلا سوال کرتی ہے کہ ”تم کہاں جا رہے تھے؟“اس سوال کے جواب میں اس شخص کے منہ سے ایک ہی لفظ نکلتا ہے’ہسپتال‘۔ اس کے ساتھ ہی کیمرہ آف ہو جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس انٹرویو کے کچھ دیر بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ شخص چل بسا تھا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -