عید پر پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں25فیصد کمی کا اعلان کر دیا

عید پر پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں25فیصد کمی کا اعلان کر دیا
عید پر پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں25فیصد کمی کا اعلان کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلا م آباد (صباح نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے عیدالفطر سے قبل اندرون ملک سفر کے لیے کرایوں میں 25 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔ قومی ایئرلائن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اس آفر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سپیشل عید ڈسکائونٹ کے طور پر تمام ڈومیسٹک فلائٹس کے کرایوں میں 25 فیصد کمی کی جارہی ہے۔ آفر 27 سے 29 جون تک کارآمد رہے گی۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے عیدالفطر پیر 26 جون کو ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیر ریلوے سعد رفیق نے بتایا کہ عید کے موقع پر ملک بھر میں 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی، جبکہ عید کے پہلے اور دوسرے دن کے لیے کرایوں میں33 فیصد کمی کا بھی فیصلہ کیا گیا۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں خصوصی عید آپریشن جمعہ 23 جون سے بدھ 28 جون تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

اسلام آباد -