شانگلہ: غیرت کے نام پر جوڑے کا قتل‘ نعشیں کھیت سے برآمد

شانگلہ: غیرت کے نام پر جوڑے کا قتل‘ نعشیں کھیت سے برآمد
شانگلہ: غیرت کے نام پر جوڑے کا قتل‘ نعشیں کھیت سے برآمد

  


پشاور (ویب ڈیسک) خیبرپی کے کے علاقے شانگلہ میں ایک جوڑے کو مبینہ طورپر غیرت کے نام پر ہلاک کردیا گیا۔کروڑا پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او بخت ظہیرکا کہنا تھا کہ شانگلہ کے علاقے دنائی کروڑا میں مکئی کے ایک کھیت سے 19 سالہ لڑکی اور 22 سالہ آدمی کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق جوڑے کو لڑکی کے والد اور بھائی نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔ پولیس نے جوڑے کی نعشوں کو کروڑا کے قریبی مرکز صحت منتقل کر کے ایف آئی آر بھی درج کردی ہے۔

خاتون کو غیر اخلاقی میسج کرنیوالا گرفتار

پولیس عہدیدار کا کہنا تھا کہ لڑکی کے اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ جوڑے کے آپس میں ناجائز تعلقات تھے جس کی انہیں سزا دی گئی ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق دونوں کے درمیان کافی عرصے سے تعلقات تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مبینہ ملزمان تاحال آزاد ہیں۔

مزید : پشاور


loading...