ڈونلڈ ٹرمپ کی شہزادی ڈیانا کے ساتھ کی گئی شرمناک ترین حرکت 20برس بعد سامنے آگئی، امریکی دنیا کے سامنے شرم سے پانی پانی ہوگئے

ڈونلڈ ٹرمپ کی شہزادی ڈیانا کے ساتھ کی گئی شرمناک ترین حرکت 20برس بعد سامنے ...
ڈونلڈ ٹرمپ کی شہزادی ڈیانا کے ساتھ کی گئی شرمناک ترین حرکت 20برس بعد سامنے آگئی، امریکی دنیا کے سامنے شرم سے پانی پانی ہوگئے

  


واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں ایک سے بڑھ کر ایک عجیب انکشاف سامنے آچکا ہے لیکن آنجہانی شہزادی ڈیانا کے بارے میں ان کی ہوس بھری خواہشات کی داستان نے پچھلی سب کہانیوں کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔ اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق شہزادی ڈیانا کی دوست سلینا سکاٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایک عرصے تک شہزادی کے پیچھے ہاتھ دھو کر پڑے رہے اور ایک پروگرام کے دوران ان کے بارے میں انتہائی غلیظ گفتگو بھی کی۔ بیچاری ڈیانا ڈونلڈ ٹرمپ کی حرکتوں سے اس قدر تنگ آگئیں کہ ایک دن اپنی دوست سلینا سے کہنے لگیں کہ میں اس شخص کا کیا کروں یہ تو میرے پیچھے پڑ گیا ہے۔

اداکارہ انجلینا جولی کی غریب افریقی بچوں کے ساتھ انتہائی شرمناک حرکت، پیسے دکھا کر ان سے کیا کام کرواتی رہیں؟ جان کر آپ کا بھی چہرہ لال ہوجائے گا

ڈیانا کے بارے میں ڈونلڈ ٹرمپ کے غلیظ خیالات کا اندازہ اس بات سے کیا جاسکتا ہے کہ ایک بار انہوں نے یہ تک کہہ دیا کہ وہ ڈیانا کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناسکتے ہیں۔ اگرچہ ڈونلڈ ٹرمپ اس بات کی تردید کرتے ہیں لیکن 1990ءکی دہائی کے ایک ریڈیو پروگرام کی ریکارڈنگ سامنے آئی ہے جس میں وہ میزبان ہاورڈ سٹرن سے بات چیت کررہے ہیں۔ ہاورڈ ان سے پوچھتے ہیں ”لوگ کہتے ہیں کہ آپ ڈیانا کو حاصل کرسکتے تھے کیا یہ بات ٹھیک ہے، یہ بھی کہا جاتا ہے کہ عین ممکن ہے کہ آپ انہیں اپنا شکار بنالیتے؟“ اس کے جواب میں ڈونلڈ مپ کہتے سنائی دیتے ہیں ”میرا خیال ہے میں ایسا کرسکتا تھا۔ وہ دراز قد اور خوبصورت ہیں اور دلکش جسم کی مالک ہیں۔ میں یقینا ایسا کرسکتا تھا۔“

ڈونلڈ ٹرمپ نے بعد میں ان باتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ”یہ بات بالکل غلط ہے۔ شہزادی بہت خوبصورت تھیں، میں انہیں پسند کرتا تھا لیکن میرا ایسا کوئی ارادہ نہیںتھا۔ میں ان سے صرف ایک بار ملا اور ان کے ساتھ ہاتھ ملایا تھا۔ میں ان کے بارے میں کوئی غلط ارادہ نہیں رکھتا تھا۔“

مزید : بین الاقوامی


loading...