آرام سے بیٹھے بیٹھے ٹی وی دیکھتے ہوئے مسل کیسے بنائے جاسکتے ہیں؟ انتہائی معروف باڈی بلڈر نے نوجوانوں کو بہترین طریقہ بتادیا

آرام سے بیٹھے بیٹھے ٹی وی دیکھتے ہوئے مسل کیسے بنائے جاسکتے ہیں؟ انتہائی ...
آرام سے بیٹھے بیٹھے ٹی وی دیکھتے ہوئے مسل کیسے بنائے جاسکتے ہیں؟ انتہائی معروف باڈی بلڈر نے نوجوانوں کو بہترین طریقہ بتادیا

  


لندن (نیوز ڈیسک) آرام سے بیٹھ کر ٹی وی دیکھتے رہنے کا نتیجہ موٹاپے کے سوا کیا ہو سکتا ہے؟ یقینا آپ بھی ایسا ہی سمجھتے ہوں گے، لیکن عالمی شہرت یافتہ باڈی بلڈر اور فٹنس ماڈل برائن کین تو کچھ اور ہی کہہ رہے ہیں۔ دراصل وہ جو کہہ رہے ہیں وہ بہت ہی حیران کن ہے، یعنی آرام سے بیٹھ کر ٹی وی دیکھتے ہوئے نا صرف وزن کم کیا جا سکتا ہے بلکہ مسل بھی بنائے جا سکتے ہیں۔

اخبار ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق برائن باڈی بلڈنگ اور فٹنس کے شعبے میں 16سال کا تجربہ رکھتے ہیں اور اس موضوع پر انہوں نے ”دی فٹنس مائنڈ سیٹ“ کے نام سے ایک مقبول کتاب بھی تحریر کی ہے۔ انہوں نے مسل بنانے کا حیرت انگیز راز بتاتے ہوئے کہا ”آپ کے جسم میں موجود چربی میں کمی اور پٹھوں میں اضافہ صرف اس صورت میں ہوسکتا ہے جب آپ کے میٹا بولزم میں اضافہ ہو اور غیر متحرک ہوتے ہوئے بھی آپ کا جسم حراروں کو جلائے۔ ضروری نہیں ہے کہ یہ کام آپ سخت ورزش کرکے ہی کرسکیں۔ آپ مناسب ورزش اور کھانوں میں مناسب وقفہ پیدا کرکے بھی یہ مقصد حاصل کرسکتے ہیں۔ مثال کے طور پر آپ ٹی وی دیکھنے سے قبل مناسب ورزش کرلیں تو آرام سے بیٹھ کر ٹی وی دیکھتے ہوئے بھی آپ کا میٹا بولزم تیز رہے گا اور یوں جسم میں موجود اضافی حرارے استعمال ہوجائیں گے۔ یہ حرارے چربی کی صورت میں جمع ہونے کی بجائے پٹھوں میں ہونے والی تخریب کی مرمت اور مسل بنانے میں استعمال ہوتے ہیں۔ یوں آپ ٹی وی دیکھنے جیسی بظاہر غیر متحرک سرگرمی کے دوران بھی وزن میں کمی اور مسل بنانے کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں۔“

مزید : تعلیم و صحت


loading...