دنیا کا سب سے امیر ملک جس کی کرنسی دنیا میں سب سے سستی ہوگئی کیونکہ۔۔۔

دنیا کا سب سے امیر ملک جس کی کرنسی دنیا میں سب سے سستی ہوگئی کیونکہ۔۔۔
دنیا کا سب سے امیر ملک جس کی کرنسی دنیا میں سب سے سستی ہوگئی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراکس (نیوز ڈیسک) تیل کے ذخائر کی بات ہو تو لاطینی امریکا کے ملک وینزویلا کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں، لیکن اس ملک کی بدقسمتی دیکھئے کہ بدترین معاشی بحران نے اس کی کرنسی کودنیا کے غریب ترین ممالک کی کرنسی سے بھی کمتر کر دیا ہے۔ ملک میں افراط زر ایسا بے قابو ہوا ہے کہ بولیور( وینزویلا کی کرنسی) کی قدر عملی طور پر کھوٹے سکے کے برابر بھی نہیں رہی۔

یہ گھر آپ صرف 135 روپے میں خرید سکتے ہیں، صرف ایک شرط ہے کہ۔۔۔
فوکس نیوز کی رپورٹ کے مطابق اس وقت وینز ویلا کی کرنسی کی قدر میں گراوٹ کا یہ عالم ہے کہ ایک ڈالر 10987بولیور کے برابر ہوگیا ہے۔ معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ رواں سال کے پہلے سات ماہ کے دوران وینز ویلا میں افراط زر میں 248.6 فیصد اضافہ ہوا ہے اور دسمبر تک یہ اضافہ 700 فیصد تک پہنچ جائے گا۔ افراط زر میں جتنا اضافہ ہوتا جائے گا کرنسی کی قدر میں اسی نسبت سے کمی ہوتی جائے گی۔


وینزویلا کی کرنسی کی قدر میں غیر معمولی کمی کی وجہ سے اسے خرید و فروخت کیلئے استعمال کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔ صورتحال کا اندازہ آپ اس بات سے لگاسکتے ہیں کہ وینز ویلا میں اگر کوئی شخص ایک وقت کا سستا ترین کھانا بھی کھانا چاہے تو اسے 10ہزار بولیور سے زائد رقم درکار ہوگی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -